12 اکتوبر 2025 - 10:29
مآخذ: ابنا
مصر میں قطری وزیر اعظم کی موت، حادثہ یا سازش؟

مصر کے قریب حالیہ ٹریفک حادثے میں قطری وزیر اعظم اور ان کے قریبی ساتھیوں کی موت نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے کہ آیا یہ واقعی ایک حادثہ تھا یا اس کے پیچھے کوئی سازش کارفرما ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، مصر کے قریب حالیہ ٹریفک حادثے میں قطری وزیر اعظم اور ان کے قریبی ساتھیوں کی موت نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے کہ آیا یہ واقعی ایک حادثہ تھا یا اس کے پیچھے کوئی سازش کارفرما ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی شهاب نے اطلاع دی ہے کہ قطر کی ایک وفد کے 4 ارکان جو وزیراعظم کے ہمراہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ گئے تھے، مصر کے شہر شرم الشیخ سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر جان بحق ہو گئے۔

 رپورٹس کے مطابق، قطری وفد کے دیگر اراکین میں سے 2 زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کچھ ذرائع نے 3 افراد کے ہلاک ہونے اور 2 کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع دی ہے، تاہم قطعی تعداد مختلف رپورٹوں میں مختلف بتائی جا رہی ہے۔

یہ وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں غزہ کی جنگ بندی کے سلسلے میں جاری مذاکرات میں حصہ لے رہا تھا۔ حادثے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں۔

حادثے کی وجوہات تاحال غیر واضح ہیں اور اس نے خطے میں سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔ کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک حادثہ تھا، تاہم متعدد سیاسی مبصرین اور مخالف گروپ اس واقعے کو ایک منصوبہ بند سازش قرار دے رہے ہیں، جس کا مقصد قطر کی سیاسی قیادت کو کمزور کرنا ہو سکتا ہے۔

قطر کی حکومت نے بھی اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق اس حادثے کی مکمل شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ کسی قسم کی سازش یا سازشی عناصر کا پتا چلایا جا سکے۔

دوسری جانب، علاقائی ممالک میں بھی اس واقعے پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں، جہاں بعض نے اس حادثے کو خطے میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے تناظر میں تشویش ناک قرار دیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha